وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
شائع شدہ تاریخ 24 ستمبر, 2021
وزیراعظم پاکستان عمران خان آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ نیویارک میں جاری جنرل اسمبلی کے اجلاس سے وزیراعظم عمران خان ورچوئل خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور افغانستان کی صورت حال سمیت دیگر امور پر دنیا کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے چند روز قبل بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ کشمیر اور افغانستان سمیت دیگر مسائل پر اظہار خیال کریں گے۔