ورلڈ ٹی ٹوینٹی ، بھارت پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کرے گا یا نہیں ؟
شائع شدہ تاریخ 19 مارچ, 2021
دبئی :ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے معاملے میں اہم ترین پیشرفت ہوئی ہے ، بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستانی ٹیم کے ویزوں کیلئے کلیئرنس مل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو اجلاس میں پاکستانی ٹیم کے ویزوں کے معاملے میں اہم ترین پیشرفت متوقع ہے ، بی سی سی آئی کو پاکستانی ٹیم کے ویزوں سے کیلئے کلیئرنس مل گئی ہے اور اجلاس میں پاکستانی ٹیم کوویزوں کی یقین دہانی کروائی جائے گی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے 31 مارچ تک ویزوں پر کلیئرنس مانگ رکھی ہے ۔