نیو کلیئر معاملات پر کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
شائع شدہ تاریخ 18 مارچ, 2023
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کشمیر میں بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جب کہ بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے اسلام مخالف بیان تشویشناک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیو کلیئر معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں، نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں۔