نیلم منیر کی پشتو گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل
شائع شدہ تاریخ 09 اکتوبر, 2021
اداکارہ نیلم منیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پشتو گانے پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ کو ویڈیو میں ساڑھی میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کب کی ہے۔ https://www.instagram.com/p/CUw32g-owlO/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again مذکورہ ویڈیو پر جہاں کچھ صارفین کو اداکارہ کا یہ انداز پسند آیا وہیں متعدد افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔ ایک صارف نے اداکارہ کو یوں دنیا سے غافل ڈانس کرتے دیکھ کر انہیں 'ملنگ' قرار دیا۔ خیال رہے کچھ عرصہ قبل بھی نیلم منیر کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے گاڑی میں سفر کے دوران ڈانس اسٹیپ کیے تھے۔ نیلم کا ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ کسی دوست کی جانب سے مذکورہ ویڈیو لیک کی گئی تھی۔