نیلم منیر نے خواتین کے حق میں آواز بلند کردی
شائع شدہ تاریخ 06 جون, 2020
اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر خواتین کے حق میں آواز بلند کردی ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ عورتوں کا حق مارتے ہیں وہ آخرت میں اللہ کے سامنے بہت بڑے مجرم ہوں گے۔ https://www.instagram.com/p/CBDKN5AF7Sb/?utm_source=ig_web_copy_link ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لولوں کو اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہئے۔ اپنے انسٹا گرام پر انہوں نے ایک ٹرک آرٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں ایک بچی کی تصویر کے ساتھ تحریر ہے کہ بیٹی کو جائیداد کے حق سے محروم کرنا غیر اسلامی اور غیرقانونی ہے۔