نورے شہروز کی نومولود بہن کیساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
شائع شدہ تاریخ 12 اگست, 2022
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صدف کنول نے نورے شہروز کی اپنی نومولود بہن کے ساتھ کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی۔ صدف کنول نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نورے شہروز اپنی ننھی بہن سیدہ زہرا سبزواری کے ساتھ کھلونے سے کھیل رہی ہے۔ اس موقع پر نورے شہروز کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو صدف کنول کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ’بہن کا رشتہ‘۔ https://www.instagram.com/p/ChIE4SzjAqf/?utm_source=ig_embed&ig_rid=eddd2e05-acfe-41a0-83e1-e90cb76cf9d4 دو روز قبل اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں پہلی بیٹھی کی پیدائش ہوئی ہے۔ سائرہ یوسف شہروز سبزواری کی سابق اہلیہ ہیں۔ انہوں نے 2020 میں ایک دوسرے راہیں جدا کیں۔ دونوں کی بیٹی نورے شہروز ہے۔