نواز شریف کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے، شیخ رشید
شائع شدہ تاریخ 05 دسمبر, 2022
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہ کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں۔ حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو بھی بلا لیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔ اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دے۔ فیصلوں میں تاخیر حالات کو مزید سنگین بنا دے گی۔ حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔