نوازشریف سے ذاتی دشمنی نہیں ،عارضی دستاویزلےکرپاکستان آئیں : فواد چوہدری
شائع شدہ تاریخ 06 اگست, 2021
وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی نواز شریف سے ذاتی دشمنی نہیں۔ نوازشریف عارضی دستاویزلےکرپاکستان آئیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ برطانیہ سےمطالبہ تھاکہ کرپشن میں ملوث لوگوں کوپناہ نہ دے۔نوازشریف فیصلےکےخلاف اپیل کرسکتےہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف بیمارنہیں تھےوہ جھوٹ بول کربیرون ملک گئے۔بیماری کا بہانہ بنایا، جھوٹ بول کر ویزا لیا اوروہاں ریسٹورنٹس میں کھاناکھاتےرہے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان آئیں گےتوجیل جائیں گے۔انہیں مقدمات کاسامناکرناپڑے گا۔ نوازشریف نےملک وقوم کاجوپیسہ لوٹاہےوہ واپس کریں۔