ننکانہ :ڈپٹی کمشنر آفس میں پودا لگا شجرکاری مہم کا افتتاح
شائع شدہ تاریخ 17 مارچ, 2020
ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرا م کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب کے سبزہ زار میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ پودے قدرتی حسن میں اضافہ کرتے ہیں ، تمام ضلعی محکمے اپنے اپنے حصے کے پودے لگانے کے ہدف کو جلد از جلد مکمل کریں ، شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ ماحول کو صاف اور خوشگوار بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔