نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب پیٹرول پمپ پر دھماکہ، 4 جاں بحق

شائع شدہ تاریخ 30 اکتوبر, 2021
نارتھ-ناظم-آباد-بورڈ-آفس-کے-قریب-پیٹرول-پمپ-پر-دھماکہ،-4-جاں-بحق

کراچی :  ریکسیو کے مطابق دھماکے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق کراچی کے علاقے   نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب پیٹرول پمپ پر دھماکہ کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ سی این جی سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دھماکے میں کئی افراد زخمی  ہیں۔  زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ  جائے وقوعہ سے سلینڈرکےٹکڑے نہیں ملے،  بم ڈسپوزل  ٹیم طلب کرلی ہے ۔مزید تحقیقات جاری ہے۔ پٹرول پمپ کے الیکٹریکل روم کادروازا  دھماکے سے اڑ کر دور جا گرا،  دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل  ٹیم طلب کرلی گئی ہے اور  تحقیقات جاری ہیں۔