نئے الیکشن کب ہو ں گے ؟؟حکومت نے اعلان کردیا
شائع شدہ تاریخ 03 اپریل, 2022
سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر پر وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجی تھی۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد ملک میں نئے انتخابات 90دن میں ہوں گے۔ سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر پر وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجی تھی ۔انہوں نے کہا کہ کیسا لگا سرپرائز! غداری کی اجازت نہیں دیں گے کسی صورت بھی، وزیراعظم عمران خان نے بیرونی سازش کو ناکام بنایا اور غداروں کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ غدار پریشان اور عوام نہال ہیں جبکہ اسلام آباد میں ٹشو پیپرز کی کمی ہوگئی ہے۔