میڑک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج میں گریس مارکس کی منظوری
شائع شدہ تاریخ 13 اکتوبر, 2021
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پنجاب کابینہ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج میں گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دیدی ہے ۔ 48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم ۔ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید اقبال بخاری کے مطابق وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج میں گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو 48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ جاوید اقبال بخاری کے مطابق پنجاب کے بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج تیار کر لیے تھے، گریس مارکس کی پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا اب جلد نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔