میری جان کو ’’9‘‘ افراد سے خطرہ ہے، شیخ رشید
شائع شدہ تاریخ 21 مارچ, 2023
پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جان کو 9 افراد سے خطرہ ہے۔ اس حوالے سے تحریر لکھ چکا ہوں اگر کچھ نقصان ہو جائے تو ان تمام 9 افراد کو شامل تفتیش کیا جائے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ عمران خان کے لاہور کے جلسے میں شرکت کریں گے۔