میرعلی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان کا کمانڈرصفی اللہ ہلاک
شائع شدہ تاریخ 20 ستمبر, 2021
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تحریک طالبان کا کمانڈر صفی اللہ ہلاک ہوگیا ہے۔ پیر کی صبح آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ تحریک طالبان کا کمانڈر صفی اللہ فروری 2021 میں این جی اوز کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔ اس کے علاوہ نومبر 2020 میں صفی اللہ ایف ڈبلیو او کے انجینیئرز کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تحریک طالبان کے کمانڈر صفی اللہ کو ہلاک کرنے کا آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔دہشت گرد کا تعلق میر علی سے تھا۔