مہوش حیات کا شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ
شائع شدہ تاریخ 25 اپریل, 2021
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وزیر تعلیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے۔ https://twitter.com/MehwishHayat/status/1385973324820320273 انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا ناصرف کورونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ ناانصافی بھی ہو گی۔ انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے اپیل کی کہ باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس سال امتحانات منسوخ کیے جائیں۔