مہوش حیات درخت پرچڑھ گئیں تصویر پریاسرحسین کادلچسپ تبصرہ
شائع شدہ تاریخ 30 مئی, 2020
اداکارہ مہوش حیات نے فالوررز کیلئے ایک تصویر شیئر کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں فطرت سے کتنا پیار ہے۔ انسٹا پرپوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ کمال مہارت سے بلند وبالا درخت پر چڑھی ہوئی ہیں۔ مہوش نے پوسٹ میں لکھا ’’ حقیقی پیرائے میں دیکھا جائے تو ایک سرسبز درخت سونے یا چاندی سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے‘‘۔ اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ہمیشہ سے درختوں سے پیار کرتی آئی ہیں اور کرتی رہیں گی۔ اس پوسٹ پر اچھی حس مزاح رکھنے والے اداکار یاسر حسین نے فورا انٹری ماری اور اپنے تبصرے میں لکھا ’’ آسمان سے گرے‘‘۔ جواب میں مہوش نے قہقہ لگاتے ایموجی کے ساتھ جملہ مکمل کیا ’’ کھجور میں اٹکے‘‘۔ اس سے قبل دسمبر 20198 میں مہوش نے سر پر کلاہ سجائے بچپن کی ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’’ میرے خیال سے میں اچھی شہ بالا بنی تھی‘‘۔ جس پر چند دن بعد سہرا سجانے کے منتظریاسر نے درخواست کی کہ میری شادی میں بھی شہہ بالا بن جاؤ۔ جواب میں مہوش نے ’’گڈ آئیڈیا ‘‘ لکھ ڈالا۔ یاسر حسین اور اقراء عزیز 28 دسمبر کو کراچی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔