موٹروے پولیس کے زیراہتمام اے ڈی خواجہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب
شائع شدہ تاریخ 19 مارچ, 2020
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مرکزی دفتر میں سابق انسپکٹر جنرل اور موجودہ وفاقی سیکرٹری برائے وزارت نارکو ٹکس کنٹرول اے ڈی خواجہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اسلام آباد : اس موقع پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے اے ڈی خواجہ کی خدما ت کو سرا ہا ۔ آخر میں ڈاکٹر سید کلیم امام نے اے ڈی خواجہ کو تمام افسران کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔