موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی
شائع شدہ تاریخ 04 دسمبر, 2021
اسلام آباد :نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کے مطابق 7 دسمبرسے موٹروے ایم 2 پرایم ٹیگ کے بغیرگاڑیوں کے داخلے پرپابندی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اسموگ پر قابو پانے کیلئے ایم ٹیگ کا اطلاق تمام موٹرویزپرہوگا جو مین راوی ٹال پلازہ کومنسلک کررہی ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق اَن فِٹ گاڑیاں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں اس لیے شاہراؤں پر محفوظ سفر اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں عوام تعاون کرے۔ https://twitter.com/NHMPofficial/status/1466979402202370054?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1466979402202370054%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F9502 خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا ۔