موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ، دلہا جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 01 اپریل, 2021
حیدر آباد سے کراچی جاتے ہوئے ایم نائن موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دلہا ہلاک ہوگیا۔ پولیس کےمطابق افسوسناک واقعہ نوری آباد کے قریب دلہے کی کار ٹرک سے جاٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں دلہا ہلاک ہوگیا جس کی شناخت جنید قاضی کے نام سے ہوئی۔ حادثے میں تین باراتی دانش، دانیال اور ماجد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی طبی امداد کے مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ متوفی حیدرآباد کے علاقے چھوٹکی گٹی کا رہائشی ہے جو بارات کے ہمراہ کراچی جارہا تھا جب کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔