منی لانڈرنگ ریفرنس : وزیراعظم ، وزیراعلی ٰ پنجاب کی عبوری ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی

شائع شدہ تاریخ 28 مئی, 2022
منی-لانڈرنگ-ریفرنس-:-وزیراعظم--،-وزیراعلی-ٰ-پنجاب-کی-عبوری-ضمانتوں-پر-سماعت-آج-ہوگی

لاہور : وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی۔  تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں  وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہونگے ۔  اسپشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان کیس کی سماعت کریں گے ۔   عدالت نے وزیراعظم کے وکلا کو عبوری ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔  گزشتہ سماعت میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کی گئی تھی ۔ عدالت نے سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتار جاری کیے تھے ۔