منی بجٹ کیسے روکنا ہے؟ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس طلب

شائع شدہ تاریخ 10 جنوری, 2022
منی-بجٹ-کیسے-روکنا-ہے؟-پارلیمنٹ-میں-متحدہ-اپوزیشن-کا-اجلاس-طلب

ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو منظوری سے روکنے کیلئے کمر کس لی۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں مِنی بجٹ کے خلاف ون پوائنٹ ایجنڈے پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فنانس بل اور فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگراہم امور پر مشاورت ہوگی اورقومی اسمبلی میں منی بجٹ منظوری سےروکنےکیلیےحکمت عملی پرغورہوگا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کل پارلیمنٹ کے سامنے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مِنی بجٹ اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں حکومت نے منی بجٹ پیش کیا تھا جس میں کئی سو ارب کے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔