منشا پاشا اور جبران ناصر نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
شائع شدہ تاریخ 12 اپریل, 2021
پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نکاح کے بندھن میں بندھ گئی۔ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے اپنے نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشا پاشا گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔ جبران ناصر کی لباس کی بات کریں تو اُنہوں نے بھی اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جُلتے رنگ کا انتخاب کیا۔ خیال رہے کہ دو سال قبل منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی ہوئی تھی جس کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ ہی اس جوڑے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔