منال اور احسن کی شادی کا کارڈ منظرِ عام پر آگیا
شائع شدہ تاریخ 28 اگست, 2021
اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی اگلے ماہ ستمبر میں ہونے جا رہی ہے۔ احسن محسن اکرام کی جانب سے شادی کے کارڈ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ منال احسن کے ساتھ 10 ستمبر بروز جمعہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ https://www.instagram.com/p/CTHF-GbokYs/?utm_source=ig_embed&ig_rid=7f8f9ba3-9df2-4958-86ba-63e91495ba29 شادی کے کارڈ کی تصویر اداکار کی جانب سے کچھ دیر قبل شیئر کی گئی ہے جو اب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔ دوسری جانب کارڈ کی تصویر منظر عام پر آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ خیال رہے اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی جس کا تذکرہ کافی عرصہ تک زبان زدِعام تھا۔