ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
شائع شدہ تاریخ 21 مارچ, 2021
ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے بعد مختلف شہروں میں بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے بعد لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مظفرآبادم، ساہیوال، بورے والا ویہاڑی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں آج بارش ہونے کے امکانات ہیں جس کے باعث درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا جب کہ پشاور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بھی گرچ چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔