ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ جاری
شائع شدہ تاریخ 03 جولائی, 2021
پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے اموات میں اضافہ ہونے لگا ہے اور کووڈ کے باعث مزید 34 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 27 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1400 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 34 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22379 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 61 ہزار 85 تک جاپہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 957 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 6387 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 319 ہے۔ https://twitter.com/9newshdpk/status/1411186696910213120