ملک بھر میں 2 روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
شائع شدہ تاریخ 08 اگست, 2022
اسلام آباد:حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا،70 سے زائد اضلاع میں موبائل سروس بند رکھنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فون سروس پیر کی صبح سے بند کردی جائے گی، ملک بھر کے 70 سے زائد اضلاع میں موبائل سروس بند رکھنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے صوبائی حکومتوں کی معاونت سے حساس ترین اضلاع کی ایک فہرست تیار کی ہے۔ حساس قرار دیے گئے تمام اضلاع نویں محرم الحرام کو صبح 9 سے رات 12 بجے اور 10 محرم الحرام کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔ واضح رہے کہ حکام کی جانب سے نویں اور دسویں محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کے پیش نظر ملتان اور لاہور میں میٹرو بس سروسز بھی 2 دن کیلئے معطل کر دی ہیں جبکہ کراچی میں گرین بس سروس 3 روز تک بند رہے گی۔