ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ
شائع شدہ تاریخ 01 مارچ, 2023
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو ڈالر کی کمی سے 1810 ڈالر کی سطح پر آگئی تاہم ملکی سطح پر قیمت میں کمی کے بجائے قیمت میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے۔
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 94 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 666 روپے کی سطح پر آگئی۔