ملتان :پولیس نے اندھے قتل کے دوملزمان کو گرفتار کر لیا
شائع شدہ تاریخ 25 فروری, 2020
صدیق کو اسکے دوستوں فیضان اور مشرف نے لین دین کے تنازع پر قتل کیا لاش کو بوری میں بند کر کے پٹر ول چھڑک کر آگ لگا دی تھی ، ایس ایس پی ملتان: پولیس تھانہ قطب پور نے اندھے قتل کو ٹریس کرکے دوملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ پولیس کو یکم فروری کو تھانہ قطب پو رکے علاقے صدیق آباد میں کوڑے کے ڈھیر پر جلی ہو ئی لا ش ملی تھی جسکی شناخت محمد صدیق کے نا م سے ہو ئی تھی ،مقتول صدیق کو اسکے دوستوں ملزمان فیضان ولد نواز قوم بچہ سکنہ لیاقت آباد اور مشرف خان ولد محمود خان قوم لودھی سکنہ نظام آباد ملتان نے لین دین کے تنازع پر قتل کیا اور اسکی لاش کو بوری میں بند کر کے پٹر ول چھڑک کر آگ لگا دی تھی ۔اس حوالے سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ نے ایس ایچ او قطب پو ر ابرار گجر کے ہمراہ گزشتہ روز سی پی ا و آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے ملزمان کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ربنوان تلہ کا کہنا تھا کہ ملزمان اکٹھے ہی رہتے تھے اور جوا کھیلنے کے عادی تھے ،مقتول صدیق سے ان کا لین دین کا معاملہ تھا جسے انہوں نے قتل کیا ۔