ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے غزہ، سوڈان اور کانگو میں 3 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا

شائع شدہ تاریخ 09 جنوری, 2026
ملالہ-نے-لڑکیوں-کی-تعلیم-کیلئے-غزہ،-سوڈان-اور-کانگو-میں-لاکھ-ڈالر-کی-امداد-کا-اعلان-کیا

رپورٹس کے مطابق امداد میں سے ایک لاکھ ڈالر غزہ، ایک لاکھ ڈالر سوڈان اور ایک لاکھ ڈالر کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک کو فراہم کی جائے گی۔

ملالہ یوسفزئی نے تنازعات کے شکار  علاقوں میں زندگی کی سختیاں جھیلتی لڑکیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

 ملالہ  نے حکومتوں سے لڑکیوں کی تعلیم کے حق کا خیال رکھنے، بین الاقوامی اداروں سے جنگی جرائم کرنے والوں سے عالمی قوانین پر عمل کروانے اور عوام سے بچوں کے مستقبل کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔