مقبوضہ کشمیر انسانی جیل ، بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں، را جہ فاروق حیدر
شائع شدہ تاریخ 21 فروری, 2020
کشمیر یوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کر نیکا حق دیا جائے ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو اسلام آباد: وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ڈیبی ابراہمز کی قیادت میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے ملاقات کی ، فاروق حیدر خان نے وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی اور کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے ڈیبی ابراہمز کو ڈی پورٹ کرنا خود ہندوستانی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ،وفد کو آزادکشمیر میں خوش آمدید کہتے ہیں جہاں جانا چاہے جاسکتا ہے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ مودی 14000 گرفتارنوجوانوں کے لیے خصوصی حراستی مراکز قائم کررہا ہے ۔ 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر ایک انسانی جیل ہے جس کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ،کشمیری عوام کو اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری کے علاوہ مسئلہ کا کوئی حل نہیں اورنہ کشمیری آزادی کے سواکوئی حل قبول کریں گے۔