مفتی منیب الرحمان کی صحت کی خبر، ڈینگی کی وجہ سے اسپتال میں داخل
شائع شدہ تاریخ 03 دسمبر, 2025
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مفتی عبدالرزاق نقشبندی کا بتانا ہے کہ اب مفتی منیب کی طبیعت قدرے بہتر ہے اور انہوں نے اسپتال میں نمازیں بھی ادا کیں۔
مفتی عبدالرزاق نقشبندی کے مطابق ڈاکٹرز نے مفتی منیب کو مکمل آرام کا مشورہ دیاہے، امید ہے کہ ڈاکٹرز مفتی صاحب کو بدھ کو اسپتال سے گھر منتقل ہو نے کی اجازت دے دیں گے۔
اہلخانہ نے مفتی منیب الرحمان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔