مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط فوج انتہائی ضروری ہے، چیئرمین تحریک انصاف

شائع شدہ تاریخ 01 اپریل, 2023
مضبوط-پاکستان-کیلئے-مضبوط-فوج-انتہائی-ضروری-ہے،-چیئرمین-تحریک-انصاف

لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے قومی ادارے اور ان کی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے۔ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہو گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ آزادانہ الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ جمہوریت کیلئے تحریک انصاف ہر آخری حد تک جائے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وکلا کی تحریک میں پوری قوم ان کے ساتھ ہو گی، کہا ہمارے ہزاروں ساتھیوں کوگھروں سے اٹھایا گیا ہے۔ زندگی اللہ تعالی نے اس ملک کےلیے عطا کی ہے۔