مشورہ دونگا، عمل عمران خان کا ہوگا، دو منٹ میں اسمبلی توڑ دونگا، پرویزالٰہی

شائع شدہ تاریخ 18 جولائی, 2022
مشورہ-دونگا،-عمل-عمران-خان-کا-ہوگا،-دو-منٹ-میں-اسمبلی-توڑ-دونگا،-پرویزالٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال بنائی۔ تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مونس الہٰی کو کریڈٹ دوں گا کہ اس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں سوچوں گا نہیں، دو منٹ میں اسمبلی توڑ دوں گا، مشورہ ضروردوں گا لیکن عمل عمران خان کا ہوگا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ڈائیلاگ سیاست کا حصہ ہیں،  ہوتے رہتے ہیں۔