مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا — بیرسٹر گوہر کا اہم بیان

شائع شدہ تاریخ 09 دسمبر, 2025
مذاکرات-سے-کبھی-انکار-نہیں-کیا-—-بیرسٹر-گوہر-کا-اہم-بیان

مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو  کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کچھ لوگ آگ لگوانا چاہتے ہیں اور  وہ لوگ اس بات کے خواہشمند ہیں کہ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان مس انڈر اسٹینڈنگ برقرار رہے۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ انہوں نےکبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں اور معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔

انہوں نے کہا ہم ادارے کے کردار کو سراہتے ہیں، ہمیشہ سے اس کی تائید کی ہے، تحریک انصاف کا ہمیشہ سے مؤقف ہے کہ مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے۔

اس سے قبل  پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،  جب یہ بیانات آئیں گے کہ ایسی کی تیسی ہو گی تو پھر صرف ایک فریق کے بس میں کچھ نہیں رہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس سے سخت مایوسی ہوئی، جمہوریت کے دشمن چاہتے ہیں کہ لڑائی شروع ہو، سیاست میں مائنس کی بجائے مل جل کر کام کرنے کی بات کرنی چاہیے۔