مخلوق خدا کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا سرمایہ حیات ہے :جاوید اقبال
شائع شدہ تاریخ 22 فروری, 2020
سی او ایجوکیشن اٹک جاوید اقبال اعوان نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ مخلوق خدا کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں یہی سرمایہ حیات ہے ، اٹک : سٹاف تک حقوق پہنچانا میرے فرض منصبی میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایپکا کی راجہ ذوالفقار، لالہ یوسف اور اشفاق احمد کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر عمر حیات عباسی ، ڈی او سیکنڈری راجہ امجد،ضلعی صدر احمد خان اور حاجی شاہ افسرداد و دیگر بھی موجود تھے ۔