متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار
شائع شدہ تاریخ 04 مارچ, 2020
ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ ہوسکا،کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ لاہور : کراچی سے آنے والی تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ، علامہ اقبال 2 گھنٹے 55 منٹ ،عوام1 گھنٹہ، کراچی 1 گھنٹہ 50 منٹ، ملت 2 گھنٹے 10 منٹ ،اکبر 1 گھنٹہ 10منٹ ،پاک بزنس2 گھنٹے 30 منٹ، پاکستان 1 گھنٹہ 40 منٹ، جعفر 1 گھنٹہ 20 منٹ، قراقرم 3 گھنٹے 10 منٹ، شاہ حسین 2 گھنٹے 45 منٹ لیٹ ہوئی ۔