متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے ،2لائن حاضر
شائع شدہ تاریخ 13 مارچ, 2020
سی پی او ملتان زبیر دریشک نے دو ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کرکے متعدد کے باہمی تبادلے کر دئیے ہیں ملتان : ۔ایس ایچ ا و قادر پورراں اعجاز مسوان اور ایس ایچ او لوہاری گیٹ محمد اشرف کو ناقص کارکردگی پر لائن حاضر کر دیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹر محمد اکبر کو تھانہ گلگشت ،انسپکٹر حسین کو ایس ایچ او قادر پورراں ،انسپکٹر بشیر ہراج کو ایس ایچ او بی زیڈ،انسپکٹر ابرار کو ایس ایچ او بستی ملوک ،انسپکٹر قصور کو ایس ایچ او قطب پور ،سب انسپکٹر محمد امین کو ایس ایچ او لوہاری گیٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔تھانہ مظفر آباد میں تاحال کسی کو ایس ایچ او نہیں لگایا گیا ہے ۔