مالاکنڈ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
شائع شدہ تاریخ 07 نومبر, 2022
مالاکنڈ :بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔