لاہور: جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار
شائع شدہ تاریخ 14 دسمبر, 2021
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اپنے کزن اور دوست کے ساتھ مل کر والد کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے والد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔