لاہور: اورنج لائن کے اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا
شائع شدہ تاریخ 16 نومبر, 2022
اورنج لائن ٹرین کے علی ٹاؤن اسٹیشن سےڈرون طیارہ ٹکرایا جس میں کسی قسم کا کوئی بارود نہیں ملا۔ لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا۔ پولیس کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے علی ٹاؤن اسٹیشن سےڈرون طیارہ ٹکرایا جس میں کسی قسم کا کوئی بارود نہیں ملا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ تعین کیا جارہا ہےکہ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ کس طرف سے آیا ہے، بم ڈسپوزل اور متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔