لاہور : شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کردیا
شائع شدہ تاریخ 21 اکتوبر, 2021
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں شوہر نے بیوی کوموت کے گھاٹ اُتار دیا ۔ ct واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شوہر کو گرفتار کرلیا ۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم دانش کی پانچ سال قبل متوفیہ آمنہ سے شادی ہوئی تھی ۔ ملزم اپنی بیوی پر تشدد کرتا اور بھوکا رکھتا تھا، ملزم کیخلاف مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مزید کارروائی پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں عمل میں لائی جائے گی۔