لاہور ہائیکورٹ کا نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم
شائع شدہ تاریخ 18 دسمبر, 2021
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نکاح نامے اور حق مہر سے متعلق اہم فیصلہ دے دیا۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دیا۔ نکاح نامے میں اشیاء کی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھوانا چاہیں تو علیحدہ لکھوائیں۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے نکاح نامے میں نقد، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کےلیے علیحدہ کالم بنانے کا بھی حکم دیا ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نکاح رجسٹرار کی تربیت کے لیے انتظامات کیے جائیں ۔حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرے۔جسٹس مرزا وقاص روف کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ واصف علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔