لاہور کے 6 تھانوں کے SHOs معطل
شائع شدہ تاریخ 06 اپریل, 2021
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے لاہور کے 6 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کر دیئے۔ لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ انسپکٹر مدثر اللّٰہ خان اور ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی انسپکٹر محمد عتیق ڈوگر کو معطل کیا گیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن انسپکٹر اظہر نوید اور ایڈیشنل ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشیر معطل کیئے گئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت سب انسپکٹر علی شیر اور ایڈیشنل ایس ایچ او نشتر کالونی سب انسپکٹر اسد عباس کو بھی معطل کیا گیا ہے۔