لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرپی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع
شائع شدہ تاریخ 08 مارچ, 2023
پولیس کی جانب سے زمان پارک کینال روڈ سے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔
پولیس کی جانب سے زمان پارک کے قریب واٹرکینن اور بھاری نفری پہنچادی گئی ہے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے آج لاہور میں ریلی کا اعلان کر رکھا ہے، ریلی کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جائےگی۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نفاذ آج سے ہوگا اور7 روز تک جاری رہےگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔