لاہور، بچوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والا بلیک میلر گرفتار
شائع شدہ تاریخ 08 اپریل, 2021
لاہور میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کو پستول چلانے کی ترغیب دے کر ساتھ لے جاتا تھا۔ ملزم کی بچوں کے ساتھ پستول چلانے کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔ دوسری جانب کوہاٹ میں 4 سال کی بچی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کوہاٹ سہیل خالد کے مطابق بچی کےقتل میں ملوث خاتون کی سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے گرفتار ی عمل میں آئی۔