لانگ مارچ: اسلام آباد انتظامیہ الرٹ، سی ڈی اے سے ایمبولینسز مانگ لیں
شائع شدہ تاریخ 03 نومبر, 2022
اسلام آباد پولیس کے ساتھ انتظامیہ نے بھی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں تیاریاں تیز کرلیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال کے لیے سی ڈی اے سے دس ایمبولینسز مانگ لی ہیں جس سلسلے میں اسلام آباد کے ضلعی مجسٹریٹ نے سی ڈی اے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ صورتحال کے پش نظر دس ایمبولینس اور پانچ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں۔