لانگ مارچ سے جلد الیکشن کروانے کا ہدف حاصل کر لوں گا، عمران خان
شائع شدہ تاریخ 04 نومبر, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے کہ لانگ مارچ سے جلد عام انتخابات کروانے کا ہدف حاصل کر لوں گا۔ عمران خان نے گولی لگنے سے دو گھنٹے پہلے غیر ملکی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پُرامید ہوں ہمارا لانگ مارچ پُرامن رہے گا، 6 ماہ سے جدوجہد کر رہا ہوں اور لانگ مارچ کے ذریعے تبدیلی لے آؤں گا، ایک خدشہ یہ بھی ہے کہ چیزیں دوسری سمت کی طرف نکل جائیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے پہلے کی طرح کمزور حکومت ملی تو اقتدار میں نہیں آؤں گا، میری مخلوط حکومت معمولی اکثریت رکھتی تھی جو چاہتا تھا کر نہیں سکتا تھا، جب حکومت میں تھا شدید خواہش کے باوجود قانونی کی حکمرانی قائم نہیں کر سکا، طاقتور مافیا کو قانون کے تابع نہیں کر سکا۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مافیا کے پاس کمزور اور بلیک میل کرنے کے طریقے ہوتے ہیں، مجھے قومی اسمبلی میں واضح اکثریت ملی تو ہی حکومت سنبھالوں گا، پاکستان کے نظام میں پارلیمانی بڑی اکثریت کے قانونی کی حکمرانی نہیں ہو سکتی۔