قطر فٹ بال ورلڈ کپ: پاک فوج سیکیورٹی سنبھالے گی
شائع شدہ تاریخ 23 اگست, 2022
پاکستان نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لیے فوج فراہم کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لیے فوجی اہلکار بھیجے گا۔ قطر میں فٹبال ورلڈکپ کے لیے دوحا اور اسلام آباد کے درمیان طے پانے والے سیکیورٹی معاہدے کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔ واضح رہے کہ قطر میں رواں سال نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ منعقد کیا جارہا ہے۔