قصور میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر بیوی، بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا
شائع شدہ تاریخ 18 نومبر, 2021
ڈی پی او صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ قتل کی ہر پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں ،شواہد اکھٹے کر کے حقائق سامنے لائیں گے ۔ قصور کے نواحی گاؤں ستوکی میں ایک شخص نے غیر ت کے نام پر بیوی ،بیٹی سمیت چار افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا جبکہ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کےمطابق ستوکی گاؤں میں یاسین نامی شخص نے اپنی بیوی شمشاد، بیٹی سونیا ، رشتے دار وقاص اورالیاس کو قتل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یاسین کی فائرنگ سے قاسم نامی شخص زخمی ہوگیا جبکہ واردات کےبعد ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یاسین کی بیوی بیٹی کا رشتہ وقاص سے کرنا چاہتی تھی ، یاسین اس رشتے کےخلاف تھا جبکہ ملزم نےبیوی اور بیٹی کو وقاص سے ملنے سے منع کر رکھا تھا۔ ڈی پی او صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ قتل کی ہر پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں ،شواہد اکھٹے کر کے حقائق سامنے لائیں گے ۔