قرض دینے والے ممالک پاکستان کی معاشی صورتحال میں مدد کریں: چین
شائع شدہ تاریخ 03 مارچ, 2023
ترجمان چینی وزیرخارجہ نے بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کی سخت معاشی پالیسیاں پاکستان جیسے ملکوں میں معاشی بحران کا سبب ہیں۔
چینی دفتر خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ چند ترقی یافتہ ملکوں کی بنیاد پرست پالیسیاں پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کی مالی مشکلات کا باعث ہیں۔
بین الاقومی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں سب کو متفقہ کوشش اور تعمیری کردار ادا کرنا چا ہیے۔
بلوم برگ کے مطابق چین سمجھتا ہے گھانا مالی مشکلات کا شکار ہے۔ چین کے مالی ادارے گھانا کا قرض سیٹل کرنے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں، چین کثیر الجہتی اداروں اور کمرشل قرض دینے والوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ان کوششوں میں حصہ دار بنیں۔